اللہ کے بندے
اللہ کے نیک بندے یہ کہانی ہے اللہ کےنیک بندوں کی کہ جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر اللہ کا بندہ بننا پسند کیا سورہ الکھف میں اللہ کے ان بندوں کا تفصیلی واقعہ موجود ہے کہ جب ان پر ایمان لانے کی وجہ سے آزمائش کا سامنا کرنا پڑا مگر اس آزمائش میں اپنا سب کچھ قربان کردیا لیکن ایمان کو قربان کرنا پسند نہ کیا۔ دنیا کا مال، جاہ و جلال، مرتبہ و عزت الغرض جو کچھ وہ کرسکتے تھے قربان کیا۔ گھر سے بے گھر ہوئے۔ والدین و اقرباء کی محبت کی قربانی دی۔ اپنے علاقہ کو خیر آباد کہا۔ بے آب و گیاہ وادی کا سفر کیا اور پہاڑوں کی غاروں کو مسکن بنایا۔ دنیا والوں سے دور، دنیا کی رنگینیوں سے دور، اپنے ایمان کو مقدم کرکے ہر چیزقربان کردی مگر ایمان کو سلامت رکھا۔ رب کو ادا پسند آئی آخر رب کو ان کی یہ ادا اس قدر پسند آئی کہ کہ رب نے بھی ان کی حفاظت کا سامان کیا اور ان کی حفاظت کے لیے اپنے لشکروں کو لگادیا۔ كهتے هيں نا كه جو رب كے ليے سب...